• news

 صوبائی وزیرہاشم ڈوگر کا دورہ قصور جیل،قیدیوں میں عید گفٹس تقسیم کئے

قصور(نمائندہ نوائے وقت) صوبائی وزیر بر ائے پاپولیشن  ویلفیئر کرنل (ر)محمد ہاشم ڈوگر  نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں میں عید گفٹس  جن میں ان سلے سوٹ،چوڑیاں، مہندی،شیمپو،ٹوتھ پیسٹ،ٹوتھ برش،صابن،سرف اور کیش فی کس 1500روپے تقسیم کئے، سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرانے انکااستقبال کیا صوبائی وزیر نے کنٹرول روم ، خواتین ، نو عمر اسیران کی بیرکس کا دورہ کیا۔سنٹرل ٹاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوںکہا کہ قیدیوںمیں عید گفٹس تقسیم کر نے کا مقصد ہے غریب اور نادار اسیران عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیںصوبائی وزیر نے قیدیوں کے کچن کا بھی معائینہ کیا  اورہسپتال میں داخل قیدیوں سے ان کی صحت کی بابت دریافت کیا اوراسیران کے علاج کی بابت موجود سہولیات، جیل مین صفائی ستھرائی کے معیاراورکرونا وائرس و ڈینگی کے عدم پھیلاؤ اور روک تھام کیلئے کیے گئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔اوراقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن