• news

قرآن و سنت کی بالادستی کیلئے باطل نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے:سرفراز تارڑ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی بالادستی کیلئے باطل نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔موجودہ نظام نے عوام کو مایوس اور ملک کو بدحال کیا ہے۔پاکستان کی آزادی کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن نزول قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،مفتی غلام نبی جماعتی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم سے زمینیں سرخ ہوچکی ہے،مسلم حکمرانوں کو اسرائیلی اور بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔انتہا پسند اسرائیل اور بھارت کو لگام ڈالنا مسلم حکمرانوں کا فرض ہے۔

ای پیپر-دی نیشن