عمران خان اپنی ناکامیوں کا نزلہ مافیاز پر ڈال رہے ہیں: وسیم رضا ڈوگر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماملک وسیم رضا ڈوگرنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کسی بھی سیاسی جماعت نے مافیاز پر ہاتھ ڈالنے سے نہیں روکا وہ خود ہی اپنی ناکامیوں کارونا رو کر سارا نزلہ مافیاز پر ڈال رہے ہیں قوم پوچھتے ہیں یہ مافیاز کون اور کہاں ہیںان کی پشت پناہی کو ن کررہا ہے اور حکومت اڑھائی سالوں سے ان پر ہاتھ ڈالنے سے گریز کیوں کررہی ہے پاکستان کے عوام حکومت کیساتھ نہیں بلکہ پاکستان کیساتھ ہیں اور پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیںپاک بھارت تعلقات معمول کاحصہ ہیں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوگا اور نہ ہی سعودی شہزادہ کے دورہ پاکستان سے ملک میں کوئی انقلاب آئیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک وقوم ،جمہوریت اور اداروںکیلئے قربایناں دی ہیں کبھی بھی بیک ڈور چینل سے اقتدار حاصل نہیں کیا اور نہ ہی ڈیل اورڈھیل کی سیاست پر یقین رکھتے ہیںنواز لیگ طعنے پیپلزپارٹی کو دے رہی ہے۔ ان کو پہلے اپنے گریبانوںمیںجھانکنا چاہیے ۔