حکومت بلدیاتی اداروں کو فعال، عدالتی فیصلے کا احترام کرے:ریاض ڈوگر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ کسی بھی مضبوط جمہوری نظام میں بلدیاتی اداروں کو بے پناہ اہمیت حاصل ہوتی ہے ملک کو درپیش بہت سے مسائل ایسے ہیں جو مضبوط بلدیاتی اداروں کے قیام سے حل ہو سکتے ہیں حکومت بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا اقدام اٹھا کر عوامی امنگوں کی ترجمانی اور عدالتی فیصلے کا احترام کرے عوام کو شراکت اقتدار کا احساس ہوگا تو مسائل خود بخود حل ہوتے چلے جائینگے، اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ صرف آئینی تقاضا ہے بلکہ محرومیوں سے نجات کیلئے بلدیاتی انتخابات میں تسلسل ضروری ہے ،انہوںنے کہا کہ با اختیار مقامی حکومت ہی مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہے جسے موجودہ حکومت کو سمجھنا اور بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا اقدام اٹھانا ہوگا۔