• news

نیب کا افسروں سے متعلق خط غیر قانونی ہے: سندھ کابینہ 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے ڈرافٹ پنشن منٹ ایکٹ رولز 2016ء منظور کر لیا۔ قانون کے تحت تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا جرم ہے۔ کابینہ اجلاس میں نیب کے خط کا جائزہ لیا۔ نیب نے گریڈ 22 تک افسران کے ڈومیسائل سطح پر تفصیلات مانگی تھیں۔ شہزاد اکبر کے خط پر نیب نے یہ مراسلہ لکھا بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب نے غیر قانونی خط لکھا یہ نیب کا دائرہ اختیار نہیں۔ سندھ کابینہ نے چیئرمین نیب کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔ سندھ کابینہ نے کہا کہ نیب کو خط کے جواب میں کوئی اطلاع نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن