• news

آبنائے ہرمْز میں امریکی جہاز سے ایرانی کشتیوں پر فائرنگ 

واشنگٹن ( نیٹ نیوز) تیل کی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمْز  میں امریکی  بحریہ کے جہاز سے ایرانی کشتیوں پر انتباہی فائرنگ کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پیٹاگون کا کہنا ہے ایرانی پاسداران انقلاب کی درجن سے زائد تیز رفتار مسلح کشتیاں امریکی آب دوز کے قریب پہنچ گئی تھیں ، جس پر امریکی جہاز سے ان ہیں وارننگ کے لیے  30 فائر  کیے گئے جس کے بعد ایرانی کشتیاں واپس چلی گئیں۔ علاقے میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس مونٹیری بحری بیڑے کے ساتھ موجود ہے جو کہ علاقے کی حفاظت پر مامور ہے۔

ای پیپر-دی نیشن