نامور ٹینس سٹار ز نے اولمپکس گیمز کے انعقاد کی مخالفت کر دی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا ‘کائی نشیکوری اور امریکی سرینا ولیمزنے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ابھی کچھ نہیں کہ سکتے کہ اولمپکس گیمز کا انعقاد ہو گا یا نہیں۔نائومی اوساکا نے کہاکہ ابھی شکوک و شہبات جاری ہیںجبکہ چند ہفتے افتتاحی تقریب میںباقی ہیں ۔ انہوں نے ٹوکیو میں کرونا وائرس کی وجہ سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں گیمز کا انعقاد مشکل ہے ۔ ان سے قبل ٹینس سٹار کائی نشیکوری بھی تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں ۔ بڑے سیاستدان بھی کرونا وائرس کی وجہ سے گیمز سے متعلق فیصلہ کرنے سے قبل محتاط فیصلہ کرنے کیلئے تنبیہ کرچکے ہیں ۔ عوامی رائے میں اس بات کا اظہار کیا جا چکا ہے کرونا سے بچائو ضروری ہے ۔ اولمپکس گیمز گزشتہ سال بھی کرونا کی وجہ سے ملتوی کئے گئے تھے ۔ جاپان میں ہونے والے حالیہ سروے میں 59فیصد افراد نے کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس گیمز کو منسوخ کر دیا جائے تاکہ عوام کوکرونا وائرس کے خطرے سے بچایا جاسکے ۔ میں ایک اتھلیٹ ہوں ‘میری رائے میں تو اولمپک گیمز کھیلنا چاہتی ہوں ‘ کرونا کی صورتحال میں لوگوں کی صحت کو خطرہ ہے اور وہ صحت مند نہیں ہونگے تو کیا فائدہ ۔