فاسٹ بائولرحسن علی بیٹی سے ملنے کیلئے بیتاب
لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی بیٹی حیلینہ سے ملنے کیلئے بیتاب ہیں۔پاکستان کی زمبابوے کیخلاف جیت کے بعد حسن علی نے بیٹی سے ویڈیو کال پر بات کی جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی۔بیٹی کے چہرے کو تو حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ آرزو منظرِ عام پر نہیں لائے تاہم تصویر میں اہلیہ اور بیٹی حیلینہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔حسن علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ بیٹی سے ملاقات کیلئے بیتاب ہیں۔