• news

پی ایس ایل کے بقیہ میچز، پی سی بی کو انتہائی مشکلات کا سامنا

لاہور(سپورٹس رپورٹر )وقت کی کمی کے سبب پاکستان سْپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کروانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈکو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ پی سی بی کو اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال جواب نہیں مل سکا ہے۔عید کی چھٹیوں کے باعث دفاتر کی بندش کے سبب ای سی بی کو حکومت کی جانب سے منظوری ملنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ بورڈ ای سی بی سے دن رات رابطے میں ہے لیکن معاملہ یو اے ای گورنمنٹ کے ہاتھ میں ہے اور وقت کی کمی کے باعث صورتحال چیلنجنگ ہے۔پی سی بی کو ہفتے کے اختتام تک ایمریٹس بورڈ کی جانب سے جواب ملنے کے کم امکانات ہیں۔ پی سی بی نے بڑھتے مسائل دیکھ کر دیگر آپشنز پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن