انگلش کرکٹ بورڈ کو 100 ملین پاؤنڈز کا خسارہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو کرونا کے باعث16.1 ملین پاؤنڈز کا خسارہ برادشت کرنا پڑا۔ خسارے کے باعث بورڈ کے نقد ذخائر 2.2 ملین پاؤنڈز پر پہنچ گئے۔بورڈ حکام کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈکو مجموعی طور پر100ملین پاؤنڈز کا خسارہ ہوا، بند دروازوں کے پیچھے میچز کرا کر خسارے کو کم کیا گیا۔چیف فنانشل آفیسر سکاٹ سمتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس چیلنجنگ سال رہاہے، گزشتہ برس بورڈکی ٹکٹس کی فروخت سے حاصل ہونیوالی آمدنی صفر رہی۔