• news

نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کا حملہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے: ملک محمد یوسف 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پرامن نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ حملہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیل پر سفارتی پابندیاں عائد کریں اور اسرائیلی حکمرانوں سے مسلمانوں کے بہائے گئے خون ناحق کا حساب لیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک ندیم یوسف ڈالو اور ملک حمزہ ندیم کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اورکہا کہ پاکستان کے عوام اسرائیل کو ہر گز تسلیم نہیں کر ینگے،عالمی با طل قو تیں جو اسرائیل کے سا تھ کھڑی ہیںوہ بھی نا کام اور شر مندہ ہو نگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن