حکومت تاجروں کی مشکلات کو پیش نظر رکھے،ریلیف دیا جائے:پرویزاقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویزاقبال نے کہا کہ کرونا وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تاجر اپنا نقصان کر کے حکومت سے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیںحکومت تاجروں کی مشکلات کو پیش نظر رکھے اور تاجرو ں کو ریلیف دینے کیلئے قابل عمل پیکج کا اعلان کرے، ان خیالات کا اظہار نے اپنی رہائشگاہ پر صدر میاں ذیشان پرویز ، نائب صدر شیخ عظیم جاوید اور سینئر تاجر رہنما ملک ندیم یوسف ڈالو، شاہجہان خان لودھی، رانا مہران فیاض، حاجی میاں عبد الرشید، میاں اعظم حاجی اکبر علی چوہان، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، خالد مغل، رانا عمران، رانا مہران فیاض، میاں لطیف و دیگر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، ان تاجر رہنمائوں نے کہا کہ تاجروں کو اپریل اور مئی کے یوٹیلٹی بلز معاف کئے جائیں اور انہیں بلاسود قرضے دیئے جائیں۔