• news

عیدالفطر کے موقع پر ایدھی سٹاف اور رضاکاروں کی چھٹیاں منسوخ 

 لاہور(نامہ نگار)ایدھی فائونڈیشن نے عیدالفطر کے موقع پر ایدھی سٹاف اور ایدھی رضاکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔شہر بھر میں کرونا کاشکار مریضوں اور ہلاک ہونے والوں کیلئے فری ایدھی ایمبولینس سروس جاری ہیں۔عید کے دنوں میں بھی ایدھی رضاکار کرنا کاشکار افراد کے لیے ہوم آئیسولیشن کے لئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے شفٹیگ کی سہولت فراہم کریں گے اور وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کا عمل جاری رکھیں گے۔کرونا سے ہلاک ہونے والے افراد کے غسل وکفن کی فری سہولت کے لیے ایدھی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ایدھی رضاکار شہر بھر کے اہم مقامات پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن