کامونکے: چوری کی وارداتیں چور مویشی‘ بیٹریاں لے گئے
کامونکے (نامہ نگار) صابو کی دندیاں کا زمیندار طارق محمود حویلی کو تالے لگا کر گھر چلا گیا تو عدم موجودگی میں نامعلوم چوروں نے حویلی کے تالے توڑ بھینس چوری کر کے لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ ماڑی ٹھاکراں میں شہزاد وڑائچ کے ڈیرہ سے نامعلوم چور تین بھیڑیں لے گئے۔ غلہ منڈی کے علاقہ میں واقع ٹیلی فون ایکسچینج سے گزشتہ روز سحری کے اوقات میںسکیورٹی گارڈ شبیر اپنے گھر سحری کرنے چلاگیا تو چور تالے توڑ کر بیٹریاں لے گئے۔