قرآن مجید کا پڑھنا اور سننا باعث رحمت و ثواب ہے : ملک عبد الرشید
سوہدرہ( نامہ نگار) قرآن مجید کا پڑھنا اور سننا باعث رحمت و ثواب ہے ۔قرآن پاک ہماری زندگیوںکااحاطہ کئے ہوئے ہے جس میں زندگی کے تمام رہنما اصول موجودہیں۔اگر ہم اپنی زندگیوں کو قر آن مجید فرقان حمید کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں کے مطابق ڈھال لیں تو دنیا و آخرت کی تما م تر کامیابیاں ہمارا مقدر بن سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر ملک عبد الرشید عراقی صدر مسجد انتظامیہ حاجی ملک علامہ نجیب اللہ اور خطیب و امام مولانا حافظ محمد عمر سلفی نے مرکزی جامع مسجد اہلحدیث ملکاں والی سوہدرہ میں تقریب دعا ختم القران کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔