• news

جہلم: برائلر گوشت کی اونچی اڑان ، قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جہلم(نامہ نگار) برائلر مرغی کی اونچی اڑان ،مرغی کے گوشت کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق عیدالفطرسے قبل ہی مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے من مانے نرخوں میں اضافے کرکے شہریوں کے پہنچ سے کوسوں میل دور کر دیا ہے ، جس کی وجہ سے غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہری مرغی کے گوشت کے استعمال سے محروم رہیں گے ، ایک بار پھر سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید30 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعدمرغی کا گوشت410 سے بڑھ کر440 روپے ساڑھے 7 سو گرام کر دیا گیاہے۔ شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے عید الفطر کے قریب آتے ہی شہر و گردونواح کے قصابوں نے بھی چھوٹے اور بڑے گوشت کے من مانے نرخ مقرر کر دیئے ہیں، مٹن کا سرکاری ریٹ850 روپے مارکیٹ میں 1200 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔

ای پیپر-دی نیشن