شیخوپورہ: انتظامیہ کی ملی بھگت‘ عید کے 2 روز تفریحی پارکس کھلے رہے
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت کی طرف سے کرونا ایس اوپیز کے مطابق تمام تر تفریحی مکمل طور پر بند رکھنے کے باوجود شیخوپورہ میں میونسپل کارپوریشن کے افسران کا حیران کن اقدام، کمپنی باغ اور جوائے لینڈ عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا جہاں عید الفطر اور ٹرو کے روز شہریوں کا رش رہا جھولوں کی اجازت اور راتوں پارکنگ سٹینڈ بھی قائم کرا کرایم سی کے بعض افسران اور عملہ نے لاکھوں روپے کی دہاڑی لگالی اور شہریوں کو عید کے موقع پر کرونا وائرس جیسی وباء کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا تاہم میڈیا کی رپورٹنگ پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اصغر جوئیہ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر نے تیسرے روز جاکر ان تفریحی مقامات کو سیل کردیا شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر تفریحی مقامات کو عوام کیلئے کھولنے اور وہاں پر جھولے ، اور سٹالز لگانے کے معاملہ کی تحقیقات کرائیں اور اس غیر قانونی عمل میں ملوث ذمہ داران افسروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔