• news

حکومت کی مسائل اور عوامی ضروریات  پر گہری نظر ہے : خرم ریاض کاہلوں 

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) انصاف ویلفیئرونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا کہ  سابق ادوار میں قدرتی حسن کو تباہ و برباد کیا گیا نئی نسل کو صاف ستھرا ماحول دینے کی بجائے آلودہ فضا دی گئی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے سابق حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ سنگین ہوا مگر موجودہ حکومت کی شہری مسائل اور عوامی ضروریات پر گہری نظر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نہ صرف پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ رکھتی ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن