• news

دنیا میںہر جگہ امت مسلمہ انسانیت سوز مظالم کاسامنا کررہی ہے: عاصم مظہر

جھبراں (نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ دنیا میںہر جگہ امت مسلمہ انسانیت سوز مظالم کاسامنا کررہی ہے، اسرائیلی فوج کے مسجد پر بموں کے حملے اقوام متحدہ ، انسانی حقوق اور مسلم دنیا کی قیادتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں،مسجد اقصی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت قابل مذمت ہے، اپنے ایک بیان میں شیخ عاصم مظہر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مشرق وسطی کے سلگتے مسائل میں سے ایک مسئلہ بھی حل نہیں کیا بلکہ فلسطینی عوام پر مسلسل مظالم کو ان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے جس سے لاکھوں فلسطینیوں کو اسرائیل کے ہاتھوں سے جبر اور استبداد کاسامنا کرنا پڑا ہے ظلم و ستم کو دیکھ دیکھ کر انسانیت کا کلیجہ منہ کو آتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا جو راستہ اختیار کیا ہے ان کے ظلم وبربریت پوری دنیا پر کھل کر عیاں ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مظالم بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن