• news

گوجرانوالہ: ایس او پی کی خلاف  ورزی‘ 52 مقدمات درج 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ہلڑ بازی،تیز رفتاری،ون ویلنگ اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 52 مقدمات درج کئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر میاں سہیل فاضل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہ عید کے پُر مسرت موقع پر اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں،اس لئے سڑکوں پر ہلڑ بازی،غفلت لا پرواہی ،موٹر سائیکل کو  لہرا کر چلانے والے،ون ویلرز اور گورنمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے  ۔

ای پیپر-دی نیشن