• news

حماس کے راکٹ حملے، اسرائیلی سیاحتی صنعت کو شدید جھٹکا

تل ابیب+ مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) فلسطینی جماعت حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید جھٹکا لگ گیا۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں تل ابیب کی سیاحتی صنعت کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ یروشلم پوسٹ نامی اخبار کے مطابق فلاٹس کے بعد کروز لانز نے بھی اسرائیلی حدود میں سفر منسوخ کردئیے ہیں۔ جبکہ ہوٹل بکنگ کم ترین سطح پر آگئیں۔ اسرائیلی ٹور آپریٹرز کے مطابق موسم گرما سیزن کے لئے ٹور گروپس سے بات چیت مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ سے پہلے کبھی تمام فلائٹس منسوخ نہیں ہو رہی تھیں لیکن ایسا ہوا ہے۔ اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے حالیہ حملے شدید ترین ہیں۔ پیر سے اب تک 3 ہزار میزائل اسرائیل پر داغے جا چکے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن