• news

قصور :چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں ،لاکھوں روپے ،طلائی زیورات،موٹر سائیکل لوٹ لیا گیا 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) چوری اور راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے ،طلائی زیورات،موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ نظام پور چک دوکے رہائشی فیض اللہ نے پولیس تھانہ صدر چونیاں نے درخواست دی ہے میں فیملی کے ساتھ گھر سے باہر تھا میری غیر موجودگی میں میرے گھر کے تالے توڑ کر چور ایک لاکھ چالیس ہزارروپے اور دوتولہ طلائی زیورات و دیگر سامان گھر سے چوری کرکے لے گئے ہیں پولیس تھانہ صدر چونیاں مصروف کارروائی ہے جبکہ بلال اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا نزد پیال خورد منڈی عثمانوالہ کے قریب تین ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور زبردستی موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ہیں پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن