• news

حافظ آباد: سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے 3 افراد گرفتار 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) تھانہ کسیسے پولیس نے احساس پروگرام کی امداد کا چکمہ دیکر سادہ لوح لوگوںکو لوٹنے والے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ خرم ، شہر یزار اور علی حسن سکنہ ہزاری نے مبینہ طور پر گائوںکی مسجد میں اعلان کروایا کہ انکے پاس احساس پروگرام کی امداد آئی ہے جس نے رجسٹریشن کروانی ہے وہ ڈیرہ منظور پر آکر کروالے جس پر ملزمان نے ڈیرہ پر آنے والے لوگوں سے دو دو سو روپے رجسٹریشن کے طور پر وصول کئے ۔ شک ہونے پر پولیس کی اطلاع دی گئی تو پولیس تھانہ کسیسے نے موقع پر پہنچ کر تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ای پیپر-دی نیشن