واربرٹن: خاوند کے ہاتھوں قتل ہو نے والی خاتون کی قبر کشائی ، پوسٹ مارٹم کے بعدتدفین ، ملزم گرفتار
واربرٹن ( نامہ نگار ) نواحی گاؤں جسلانی میں خاوند کے ہاتھوں قتل ہو نے والی بیوی کی نعش ایک ماہ بعد قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد دفنا دی گئی، واربرٹن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ،بتایا گیا ہے ایک ماہ قبل نواحی گاؤں جسلانی کے رہائشی ریاض عرف جگا اپنی ناراض بیوی انیتا بی بی جو دو بچوں کی ماں تھی، اپنے سسرال سے لاکر قتل کر کے نعش کیو بی لنک نہر میں بہا دی تھی، جو15روز بعد تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے امانتاً دفنا دی، جب انیتا بی بی کا والد بیٹی کو ملنے آیا تو انیتا بی بی غائب تھی، اس کا خاوند ریاض جگا کوئی معقول جواب نہ دے سکا ، شک گزر نے پر واربرٹن پولیس نے ریاض عرف جگا کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو ملزم نے اعتراف کر لیا اس نے ایک ماہ قبل اسے قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی تھی۔