تمام سیاسی جماعتیں فلسطین کی مدد کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں : شاہد اسلم
فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران اسٹیڈیم شاپنگ سنٹر کے صدر میاں شاہد اسلم جالندھری اور جنرل سیکرٹری محمد احمد نے کہا ہے سیاستدان اپنی بقاء کی جنگ لڑنے کی بجائے اکٹھے ہو کر فلسطین میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کو پہنچیں، قبلہ اول بیت المقدس خطرے میں ہے، مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانا کفار اور یہودیوں کا معمول بن چکا ہے جنہیں سبق سکھانے کی ضرورت ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں، اپوزیشن اراکین سمیت حکومتی نمائندوں کو فلسطین کی مدد کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی ، حکومت پوری دنیا کے مسلمانوں کو اکٹھا کرنے کے پیغامات جاری ضرور کرے مگر عملاً بھی فوری فلسطینی مسلمانوں کی امداد و بحالی کیلئے پہنچاجائے۔