• news

عمران خان میں اتنی اہلیت نہیں وہ ملک چلا سکیں: رانا محمود الحق

بھکھی (نامہ نگار )حکومت کو معیشت اور عوام کی کوئی فکر نہیں لوگ مہنگائی اور بے روز گاری سے شدید پریشان ہیں اور ان کے سر پر نواز شریف سوار ہیں معیشت بالکل تباہ ہو چکی ہے معاملات اس حد تک خراب ہیں کہ کوئی بھی مطمئن نہیں ہے اگر صورتحال ایسی رہی تو اگلے پانچ چھ ماہ میں صورتحال اس حد تک آجائے گی کہ واپسی ناممکن ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی رہنما مسلم لیگ ن رانا محمود الحق نے ایک تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ہم غیر آئینی نہیں آئینی تبدیلی چاہتے ہیں عمران خان میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ ملک چلا سکیں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور حکومت ان سے دوستی کے ہاتھ بڑھا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن