• news

 اسرائیلی دہشت گردافواج کا مسجد اقصیٰ پر حملہ بدترین ظلم ہے:چوہدری ذکاء اللہ،آصف علی

نارنگ منڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور امیدوار چیئرمین چوہدری ذکاء اللہ صالح کوروٹانہ اور تاجر رہنما آصف علی ہیپی نے کہا ہے امت مسلمہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف دو ٹوک پالیسی اپنائے اسرائیلی دہشت گردافواج کا مسجد اقصیٰ پر حملہ بدترین ظلم ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا مسلمانوں کا قبلہ اول ایک مرتبہ پھر خون آلود کر دیا گیا اور بڑی تعداد میں بے گناہ مسلمانوں کے خون سے بیت المقدس کا فرش رنگین ہو گیا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری فوری نوٹس لے۔

ای پیپر-دی نیشن