• news

  پنڈی بھٹیاں:ٹرانسپورٹ کی بحالی پر ایس او پیز پر عمل درآمد نظر انداز‘انتظامیہ خاموش

 پنڈی بھٹیاں ( نمائندہ خصوصی )ٹرانسپورٹ کی بحالی پر ایس او پیز پر عمل درآمد نظر انداز‘انتظامیہ خاموش ۔ لاک ڈاؤن اور عید کی چھٹیوں کے بعد حکومت نے ٹرانسپورٹ کی بندش کا خاتمہ کردیا  ہے  اور پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ گاڑیوں کو سفر کی اجازت دی ھے لیکن ٹرانسپورٹروں نے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی نااھلی کی وجہ ایس او پیز پر عمل درآمد کی بجائے الٹی گنگا بہا دی ھے اور منہ مانگے کرائے وصول کرنے کے باوجود اوور لوڈنگ کی جارھی ھے اور مسافروں کو ویگنوں اور بسوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کیا جارھا ھے اور مسافر اپنی مجبوریوں کی وجہ سے منہ مانگے کرائے دینے کے باوجود جانوروں کی طرح سفر کرنے پر مجبور ھیں جبکہ ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ اس سلسلہ میں خاموش تماشائی کا کردار کر رھے ھیں جس سے کرونا کے پھیلاؤ کا خطرہ پیدا ھو گیا ھے اور انتظامیہ کی غفلت سے حکومتی پالیسیاں اور اقدامات غیر موثر ھو کر رہ گئے ھیں۔

ای پیپر-دی نیشن