اسرائیل عالمی دہشت گرد‘فلسطین پر ناجائز قبضہ جمائے ہوئے ہے:پروفیسر عبدالرحمن
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) اسرائیل عالمی دہشت گرد ناجائز ریاست جو امریکہ کی اشیر باد سے فلسطین پر ناجائز قبضہ جمائے ہوئے ہے آئے روز مظلوم فلسطینیوں پر حملے کرکے بے گناہ معصوم بچوں، خواتین اور مردوں کو شہید اور زخمی کرتا ہے عالم اسلام کا فرض بنتا ہے کہ وہ جس طرح خانہ کعبہ کی حفاظت کے لیے اپنی افواج بھیجتے ہیں اسی طرح قبلہ اول کی حفاظت کرنا بھی ان کا فرض ہے ان خیالات کا اظہار خطیب جامع مسجد حضرت پیر عبداللہ شاہؒ پروفیسر عبدالرحمن جامی اور مفتی شہر مولانا غلام نبی جماعتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عالمی دہشتگرد اسرائیل کا مقابلہ کرنے لے لیے عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاہوکر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا لیکن بدقسمتی سے امریکہ کو سپر پاور تسلیم کرنے والے کئی مسلمان ملک اس سے تعلقات قائم رکھنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں حالانکہ مسلمان کا ایمان ہے کہ سپر پاور واحد اﷲ تعالیٰ کی ذات ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خاموشی عالم اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے جبکہ کئی مسلمان ممالک کے سربراہان کی خاموشی کی وجہ سے اسلام دشمن طاقتیں کبھی مقبوضہ کشمیر اور کبھی فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر حملے کر کے ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ تے رہتے ہیں۔