• news

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے باوجود نوشہرہ ورکاں میں2 عیدیں

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے باوجود تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی دو عیدیں منا کر نئی روایت قائم کر دی گئی ہے مرکز اور پشاور کے بعد چاند نظر آنے کے اختلافات اب نیچلی سطح پر بھی منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں عوام کی اکثریت نے رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عیدالفطر منائی جبکہ نواحی دیہات نتھو سویا ظفر آباد دھاروکے ڈیرہ جموں والا اور دیگر کی عوام نے رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو تیسواں روزہ رکھا اور جمعہ کے دن عیدالفطر مںائی اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے حوالے سے سائنسی اور شرعی تقاضے پورے نہیں کئے گئے یہ رویت ہلال کمیٹی کا ایک سیاسی فیصلہ ہے اس سلسلے میں وہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ایک رکن کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا بھی حوالہ دیتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ عید کا فیصلہ چاند دیکھنے کی شہادت پر نہیں بلکہ قومی یکجہتی اور وحدت کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن