• news

 مریم نواز کی شیخوپورہ آمد پرلیگی رہنمائوں اور مرکزی انجمن تاجران نے استقبالیہ کیمپ لگایا

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) شیخوپورہ اور مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران اور ارکان نے نواز لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز کی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے کی رہائشگاہ پر آمد کے موقع پر بتی چوک میں استقبالیہ کیمپ لگایا جس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز شانی ، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدر شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، سٹی صدر (ن) لیگ میاں منور اقبال، میاں رفاقت علی، شہباز احمد چھینہ، رانا مہران فیاض، خالد مغل، رانا عمران، میاں اعظم، را نا سمیع الیاس، میاں انیس ، میاں تنویر احمد ، میاں لطیف اور ملک اعجاز ،حاجی یعقوب بگا،حاجی اکبر علی چوہان ،حاجی عباس ،حاجی میاں عبدالرشید و دیگر رہنما ئو ں نے مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں ذیشان پرویز، ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، میاں منور اقبال، میاں رفاقت اور چوہدری شہباز چھینہ نے کہا مریم نواز شریف کی شیخوپورہ آمدنہ صرف فرزند شیخوپورہ میاں جاوید لطیف ایم این اے کے اہلخانہ سے بھرپور اظہار یک جہتی ہے بلکہ پارٹی کارکنوں اور شیخوپورہ کی تاجر برادری و دیگر طبقات کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن