ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ‘ایک ہفتہ میں 189کالز پر کارروائی
لاہور(نامہ نگار) ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ایک ہفتہ کے دوران ہیلپ لائن15پر موصول 189 کالزپر کارروائی عمل میں لائے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث25 ملزمان کو گرفتار کر کے1کار،10موٹرسائیکلیں،23موبائل فون اور96 ہزارروپے نقدی برآمد کی گئی۔22 پسٹلز،6رائفلز،29میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔دوران پٹرولنگ3 لاکھ30 ہزار430موٹر سائیکلوں،35گاڑیوں اور3لاکھ29ہزارسے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی۔489موٹر سائیکلوں،5گاڑیوں اور268افراد کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔جعلی نمبرپلیٹس والی1کار اور5موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ون ویلنگ میں 96،پتنگ بازی میں 32،آتش بازی میں جبکہ ہوائی فائرنگ میں 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ اشتہاری سمیت 50عادی وعدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔