چونیاں:بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اہل دیہہ کی زندگی اجیرن بن گئی
چونیاں(نامہ نگار) لیسکو حکام کانواحی دیہات سے سوتیلی ماں کا سلوک،اکثر بجلی بند رہنا معمول،دیہاتیوں کی زندگی اجیرن بن گئی، معمولی ہوا چلنے پر بجلی بند ہو جاتی ہے اصلاح کا مطالبہ۔ چونیاں کے نواحی دیہات میں اکثر بجلی بند رہتی ہے بجلی کی بندش چھانگا مانگا جنگل میں سے گزرنے والی بجلی کی تاریں ہواچلنے کی صورت میں درختوں کی وجہ سے ٹوٹ جاتی ہیں۔بعض اوقات لیسکو اہلکار خود بجلی بند کر دیتے ہیں ابھی آندھی ضلع لاہور میں ہوتی ہے اور ضلع قصور میں مانگا منڈی کی طرف سے ہوا یا آندھی کا امکان ہو تو چونیاں کے دیہاتوں کی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔موسم ٹھیک ہونے کے باوجود بجلی بند رہتی ہے۔چونیاں چھانگا مانگا روڑکے ساتھ واقع دیہات میں تھوڑی سی ہوا چلنے پر بجلی بند ہو جاتی ہے۔