حکمرانوں کی نااہلی نے ملکی مسائل میں اضافہ کردیا: غلام دستگیر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی و نالائقی نے ملکی مسائل میں اضافہ کردیا ہے موجودہ حکمرانوں کے پاس انتقام ، نفرت اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے مشکل کی گھڑی میں پارٹی کا ساتھ دینے والے کارکن اور عوام مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں عمران خان اور اسکی کابینہ مسلم لیگی قیادت کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنا قابل مذمت اور حکومتی گھبراہٹ کی زندہ مثال ہے ۔ نااہل حکمرانوں کے متعلق عوام کے اندر بے چینی پھیل رہی ہے تحریک انصاف کی قیادت عوام کے اندر اپنا اعتماد کھوچکی ہے ناتجربہ کار حکمرانوں کی وجہ سے ملک وقوم کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں موجودہ حالات میں سفید پوش طبقہ اور عوام ذلیل و خوار ہوگئے جبکہ حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں نااہل حکمران اگرمزید قوم پر مسلط رہے تو ملکی معیشت کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر عامر اکرام بٹ، جمشید ایوب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔