سرائے مغل:سیر کیلئے ہیڈ بلوکی آنے والوں سے جگا ٹیکس وصول
سرائے مغل(نامہ نگار) سیر کیلئے ہیڈ بلوکی آنے والوں پر ٹریفک پولیس کا دھاوا،آنے جانے والے موٹرسائیکل اور رکشہ سواروں سے دن دیہاڑے جگا ٹیکس وصول کرتے رہے،نذرانہ نہ دینے والوں کی گاڑیوں کے چالان اور تذلیل کرنا معمول بن گیا۔گذشتہ رات دیر گئے تک ٹریفک بند رہنے سے گاڑیوںکی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔