باغبانپورہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 2ملزم پکڑ لئے
لاہور(نامہ نگار)باغبانپورہ کے علاقے میں مسلح افراد کی ہوائی فائرنگ کی موبائل فوٹیج مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے پرباغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔گرفتار ملزمان میں ناظم حسین عرف کملا اور ذیشان شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے رائفل،پسٹل، درجنوں گولیاں اور سات میگزین برآمد کئے ہیں۔