پنجاب میں پرسوں سے ٹریفک لائسنسوں کا اجرا دوبارہ شروع
لاہور(نامہ نگار)پنجاب بھر میں 18 مئی سے ٹریفک لائسنسوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر زڈاکٹر بشریٰ جمیل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، لائسنسنگ کے اجرا کا اہتمام تمام کرونا ایس او پیز کیساتھ شروع کیا جائیگا سائلین کیلئے ماسک پہننا اور سینیٹائزر گیٹ سے گزرنا لازمی ہوگا۔