نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عوام کے معمولات زندگی برباد کرنے میں حکمرانوں نے کوئی کسر نہ چھوڑی ہے ہوشربا مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے قوت خرید شدید متاثر ہونے سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے حصول سے قاصر ہے بچوں کی تعلیم جاری رکھ پانا ممکن نہیں رہا اور حکمران اپنے جعلی اقدامات اور نام نہاد کامیابیوں کا ڈھنڈورہ پیٹ کر عوام کو بیوقوف بنانے کے درپے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا نااہل حکمرانوں نے نہ صرف ملکی معیشت کو تباہ کردیا بلکہ لوگوں کو بے روز گار کر کے انہیں بھیک مانگنے پر مجبور کیا جارہاہے ۔