• news

اسلام آباد کے بلدیاتی ادارے کو بیورو کریسی کا ایک اور جھٹکا،11آوٹ لٹ چھین لیے 

اسلام آباد (وقار عباسی /وقائع نگار) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی ادارے کو بیوروکریسی کا ایک اور جھٹکا سی ڈی اے نے میٹرو پولیٹین کارپوریشن (ایم سی آئی) سے 50کروڑ روپے سالانہ کے ذرائع آمدن چھین لیے ہیں سی ڈی اے انتظامیہ نے یک جنش قلم اسلام آباد کے تفریحی مقامات اور پبلک پارکس میں واقع(11) ریونیو سورسز کا مالی کنٹرول اپنے تحویل میں لینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کو ریکارڈ انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سپرد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن کے بعد ایم سی آئی کی سالانہ آمدن میں کرڑوں روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔نوائے وقت کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے بورڈ کی منظوری کے بعد سی ڈی اے نے اسلام آباد کے بلدیاتی ادارے (میٹرو پولیٹین کارپوریشن) کے ذرائع آمدن پر مزید شب خون مارا ہے اور اس سے تقریباًپچاس کروڑ روپے سالانہ آمدن کے 11آوٹ لٹ چھین لیے ہیں قبل ازیں بھی سی ڈی اے میٹروپولیٹین کارپوریشن سے میونسپل سروسز کے حامل 10شعبے واپس لے چکا ہے جس کے بعد اب میٹرو پولٹین کارپورایشن کے عملی طورپر کاغذوں کی حد تک محدود ہوکررہ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے سی ڈی اے کی جانب سے جارہ ہونے والے نوٹیفکیشن میں فاطمہ جناح پارک سیکٹر ایف نائن میں واقع گیمز زون (میگازون) جسے حال ہی میں ایم سی آئی انتظامیہ نے 6کروڑ روپے سالانہ پر نیلام بھی کیا تھا اس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے علاوہ ازیں فاطمہ جناح پارک میں بچوں کے کھیلوں کے لیے بنائے گئے ایریاز (کڈز پلے ایریا)، لیک ویو پارک میں فوڈ کورٹ ایریا، لیک ویو پارک کی کارپارکنگ، شکر پڑیاں کار پارکنگ، شکر پڑیاں کیفے، ٹک شاپس، کیفے لذیذ دامن کوہ، دامن کوہ کار پارکنگ، کیفے روز اینڈ جسمین گارڈن، کیفے پلے لینڈ پارک بھی شامل ہیں ان گیارہ سلاٹ سے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کو تقریباً پچاس کروڑ روپے سالانہ کی متوقع آمدن سے محروم کردیا ہے واضح رہے کہ اسلام آباد میں 2015میں بلدیاتی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کے بعد میٹرو پولیٹین کارپوریشن بنی ایک اس کی اسمبلی نے اپنا ایک ٹنویئر بھی مکمل کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن