مریم نواز کے دورہ شیخوپورہ کی جھلکیاں
شیخوپورہ (سلطان حمید راہی/ سیف الرحمن سیفی/ شیخ معظم علی/ معظم رضوی)
٭ مریم نواز براستہ موٹروے کوٹ رنجیت انٹر چینج پہنچیں تو مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران میاں رفاقت علی، چودھری شہباز چھینہ، میاںذیشان پرویز، ملک پرویز اقبال، حاجی جاوید بھولا گادھی، ملک اعجاز احمد، میاں ہارون خالد، میجر حسن سردار نے امجد لطیف اور میاں منور لطیف کی قیادت میں کارکنان اور تاجروں کے ہمراہ استقبال کیا۔
٭مریم نواز کو کوٹ رنجیت انٹر چینج سے بڑی ریلی کی شکل میں میاںجاوید لطیف کی رہائشگاہ پر لایا گیا، راستہ میں ان پر جگہ جگہ گل پاشی بھی کی گئی۔
٭ فیصل آباد ،گوجرانوالہ روڈ پر نواز لیگ کے قائدین کی بڑی بڑی تصاویرآویزاں کی گئیں
٭ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
٭ مریم نواز کو میاں جاوید لطیف کی والدہ اور اہل خانہ سے 45 منٹ ملاقات کی، یہاں انہوں نے میاں جاوید لطیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔
٭مریم نواز شریف یونہی میاں ہائوس کے مین گیٹ پر قائم کئے گئے۔ سٹیج پر پہنچی تو پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے وزیراعظم نوا ز شریف ،تیری آواز میری آواز مریم نواز، میاں شہباز شریف، میاں جاوید لطیف کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے۔
٭ مریم نواز شریف نے بھی اپنی تقریرکے دوران بڑے پرجوش اندازمیں میاں نوازشریف کے حق اور عمران خان مخالف نعرے لگائے۔