کرونا وبا روان سال پہلے سے زیادہ مہلک ہوسکتی ہے ، عالمی ادارہ صحت
نیویارک (این این آئی) عالمی ادارہ صحت نے کرونا کے حوالے سے ایک خوفناک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا دوسرا سال ’بہت زیادہ مہلک‘ ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہم وبا کے دوسرے سال میں ہیں جو پچھلے کی نسبت زیادہ مہلک ہے۔