برائلر کے نرخوں میں 3 روپے کلو کمی‘ فارمی انڈے 3 روپے درجن مہنگے ہو گئے
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں گزشتہ روز ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3روپے کمی ہوئی جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 3روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ جس سے ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 418روپے سے کم ہوکر 415روپے ہوگئی جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 136روپے سے بڑھ کر 139روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز بھی بیشتر مقامات پر برائلر مرغی کے گوشت کی گراں فروشی جاری رہی اور دکانداروں نے گوشت 415روپے کی بجائے 480روپے تک فروخت کیا۔