• news

پاکستان کی معیشت ٹھوس بہتری کی راہ پر گامزن: خلیج ٹائمز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی معیشت ٹھوس بڑھوتری کی راہ پرگامزن ہے اور ملکی معیشت مشکل حالات کے باوجود آئندہ پانچ برسوں میں بڑھوتری کے اندازوں سے زیادہ ہونے کی استعداد کی حامل ہے۔ یہ بات مشرق وسطیٰ کے معروف اخبار خلیج ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔ اخبار نے حکومتی عہدیداروں، تجزیہ نگاروں اور اقتصادی ماہرین کے حوالہ سے کہا ہے کہ مضبوط اقتصادی اشاریوں کی بنیاد پر آئندہ پانچ برسوں میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی بڑھوتری کی سالانہ شرح 5 سے لیکرچھ فیصد ہونا ایک معمول کی بات ہوگی۔ اخبار کے مطابق’’آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی میں اضافہ کی شرح 4 فیصد تک رہنے کی پیشین گوئی کی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے منفی 0.4 فیصدکے مقابلہ میں جاری مالی سال میں معیشت کی بڑھوتری کی شرح 1.5 فیصد سے زیادہ ہوگی‘‘۔

ای پیپر-دی نیشن