گھریلو ناچاقی، تنازعہ: ساہیوال ، پیر محل 2 لڑکیوں،گکھڑ میںنوجوان کی خودکشی
ساہیوال+ پیر محل+گکھڑمنڈی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) گھریلو ناچاقی اور تنازعہ پر ساہیوال اور پیر محل میں 2 لڑکیوں جبکہ گکھڑ منڈی میں نوجوان نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 129/9-L کی رہائشی18سالہ لڑکی صباء بی بی نے گھریلو ناچاقی پر کالا پتھر زہر پی لیا حالت خراب ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی۔ پیرمحل کے گائوں 747 گ ب میں سائرہ نامی دوشیزہ نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی دوائی پی کر خودکشی کر لی۔ادھر گکھڑ منڈی کے نواحی گائوں ٹھٹھہ داد میں 22 سالہ نوجوان عبداللہ نے گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ ہوکے زہریلی گولیاں کھا لی حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیالیکن جانبر نہ ہوسکا۔