• news

افغان قیادت کے غیر ذمہ دارانہ الزامات پر افغان سفیر سے سخت احتجاج کیا ہے: ترجمان دفتر خارجہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے افغان قیادت کے بے بنیاد الزامات پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو اپنی شدید تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے افغان قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات پر اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر سے سخت احتجاج (ڈیمارش) کیا ہے۔ پاکستان نے زور دیا ہے کہ بلاجواز الزامات اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے علاوہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ماحول کو خراب کرتے ہیں جبکہ سہولت کاری کے اس تعمیری کردار کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہیں جو پاکستان افغان امن عمل میں ادا کررہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن