بلوچستان کے ناراض وزرائ‘ سپیکر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ناراض وزراء اور سپیکر نے چند روز میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ناراض ارکان اسمبلی نے مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناراض وزراء کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں وزیراعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ وزیراعلیٰ اپنے ہی وزراء اور سپیکر کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ ناراض ارکان میں عبدالقدوس بزنجو‘ سردار صالح بھوتانی‘ وزیر خزانہ اور وزیر تعلیم سردار یار محمد رند شامل ہیں۔