• news

بلاول زرداری حکومت پر بے بنیاد تنقید کرکے قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے:سیمی بخاری 

 لاہور(ؒلیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاہے کہ بلاول زرداری حکومت پر بے بنیاد تنقید کرکے قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، آصف علی زرداری کے ڈاکوںاور لوٹ مار کی سزا آج غریب عوام کو بھگتنا پڑرہی ہے، وزیراعظم سعودی عرب دورے پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے تھی،آصف زرداری اور بلاول کی قیادت میں مافیا میں سندھ میں لوٹ مار مچا رکھی ہے ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا نظریہ اب صرف لوٹ مار ہے ،سندھ میں کئی دہائیوں سے پیپلزپارٹی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن