مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل ناگزیر ہوچکا ہے:جاوید قصوری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو وحشیانہ حملوں کی اجازت دینے اور سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل ناگزیر ہوچکا ہے۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ جو دنیا بھر میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے میں امریکہ کی اتحادی ہے۔ مسلمہ امہ کے اتحاد کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں محض مذمتی قرارداد کافی نہیں۔ عملا اقدامات کرنے ہونگے۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام اپنے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔