• news

منیجنگ ڈائر یکٹر  بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر کا ریجنل آفس کا دورہ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائر یکٹر ملک ظہیر عباس کھوکھر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نے ان کا استقبال کیا اور بعدازاں ریجنل ڈائریکٹر نے منیجنگ ڈائر یکٹر کو صوبے میں پاکستان بیت المال اور احساس پروگرام کے تحت چلنے والے مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ اس کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر نے ریجنل آفس کے افسران اور سٹاف سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے کام کے سلسلے میں آگہی حاصل کی۔ انہوں نے عوام الناس کے لئے بنائے گئے جد ید سہولت مرکز کا بھی دورہ کیااور ادارے کے تحت چلنے والے پراجیکٹس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن