پاکستان پنشنرز فورم کا حکومت سے پنشن میں اضافے کا مطالبہ
لاہور (نامہ نگار) پاکستان بھر کے ہزاروں پنشنرز کی نمائندہ تنظیم پاکستان پنشنر فورم کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنشن میں اضافہ نہ ہونے سے مہنگائی کے پیش نظر بوڑھے بزرگ بیوہ اور یتیم فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے۔ سرپرست اعلیٰ طارق مسعود‘ کنویئر انیس احمد اور سنٹرل ایگزیکٹو کے اراکین کے اجلاس میں حکومت سے پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔ سیکرٹریٹ کے رحمان باجوہ اور پاکستان آڈیٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئرمین حیدر علی خان نے کہا کہ ہم اپنے ریٹائرڈ پنشنرز بھائیوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ہر پلیٹ فارم پر ان کے حقوق کی آواز کو بلند کریں گے۔